Gas Leakage Web ad 1

19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری

0

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے بجلی کے تاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اپنے مختلف علاقوں کے لیے 5 روزہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سب ڈویژنل آفیسر کنسٹرکشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کلووال اور ڈاؤن اسٹریم فیڈرز سے منسلک علاقوں میں رواں ماہ 15، 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ شیڈول کے تحت ان مخصوص تاریخوں پر صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی تاکہ گرڈ اور تاروں پر کام مکمل کیا جا سکے۔

گیپکو انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کے دوران زحمت سے بچنے کے لیے ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کر لیں۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی پانچ گھنٹے کی اس عارضی معطلی کے دوران پانی کا ذخیرہ کرنے سمیت دیگر گھریلو کاموں کی منصوبہ بندی پیشگی کر لیں۔ کمپنی کے مطابق یہ بندش بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور مستقبل میں کسی بڑے بریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے ترقیاتی کاموں کے تحت کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.