Gas Leakage Web ad 1

ملک میں رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی

0

پاکستان میں مقامی سطح پر رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد بڑھ کر **38 لاکھ 10 ہزار** تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

**پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)** کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں **ایک لاکھ 62 ہزار 40** فائیو جی موبائل فونز مقامی طور پر تیار کیے گئے، جس کے بعد مئی کے اختتام تک مقامی سطح پر تیار ہونے والی فائیو جی ڈیوائسز کی مجموعی تعداد **9 لاکھ 61 ہزار 326** ہو گئی۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق مقامی سطح پر فائیو جی اسمارٹ فونز کی تیاری سے صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر جدید ڈیوائسز دستیاب ہوں گی۔ مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں فائیو جی فونز کی تیاری جاری ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فائیو جی سروس استعمال کرنے کے لیے صارفین کے پاس مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز ہونا ضروری ہوگا، جبکہ بعض فائیو جی ڈیوائسز میں سروس فعال کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی درکار ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.