Gas Leakage Web ad 1

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر

0

راولپنڈی میں آٹے، میدے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی سرکاری قیمت بڑھانے کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نانبائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اس سلسلے میں ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچنے سے تندور چلانے کے اخراجات دگنے ہو چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان حالات میں موجودہ سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی فروخت کرنا اب نانبائیوں کے بس میں نہیں رہا، اس لیے انتظامیہ فوری طور پر زمینی حقائق کا جائزہ لے کر نئے نرخ مقرر کرے۔
صدر نانبائی ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے روٹی کی قیمت کسی بھی صورت 25 روپے سے کم نہیں رکھی جا سکتی۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر روٹی کی نئی قیمتوں کی منظوری نہ دی تو نانبائیوں کے لیے تندور کھلے رکھنا اور کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔ نانبائیوں کے مطابق آٹے اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پرانے ریٹ پر کام کرنا سراسر نقصان کا باعث بن رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.