امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران میں آبدوزوں اور بحری جہازوں کی مرمت کے مرکز پر کیے گئے ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران پہلی مرتبہ ’’کورسیئر سمندری ڈرونز‘‘ استعمال کیے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ بندر عباس نیول بیس پر کیے گئے ان حملوں کے باعث ایران کی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں دوبارہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے دعوے سامنے آئے ہیں۔