سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹ موٹے کرنے کے لیے لپ فلر کروانے کے الزام لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لپ فلر کروانے کے حوالے سے بات کی۔
جی سیون سمٹ میں آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق
اداکارہ نے کہا کہ میں آپ کو صاف بتا دیتی ہوں کہ میں ہونٹوں پر کچھ نہیں کرواتی، مجھے بہت لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھے 50 سالوں سے دیکھ رہے ہیں، اگر میں ہونٹ موٹے کرواؤں گی تو آپ لوگ ڈر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج میں آپ کو اپنے سارے راز بتاتی ہوں، میرا اوپر والا ہونٹ پتلا ہے جسے موٹا دکھانے کے لیے میں آؤٹ لائن لگاتی ہوں۔
بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں ہونٹوں پر لپ پنسل سے آؤٹ لائن لگا کر بھی دکھائی۔