چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کسی کو ان سے شکایت ہے تو ان پر تنقید کرے.
کرکٹ کو ہدف نہ بنایا جائے۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی خراب کارکردگی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے کچھ ایسے عوامل بھی ہیں جنہیں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی اور سلیکشن کی غلطیوں پر سلیکٹرز بھی جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے بھارت اور جنوبی افریقا کی حالیہ شکستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چند ناکامیوں سے کسی ملک کی کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی۔