Gas Leakage Web ad 1

پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا نوجوان گرفتار

0

پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار

Gas Leakage Web ad 2

پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا، جہاں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے بانڈز کی شکل میں مزید 3 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کرلیا
ملزم مظہر منظور ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا، جس پر شک گزرنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اصل حقیقت سامنے آگئی۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی اسٹیمپ بھی برآمد ہوئی۔

پمز ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر کیوں موجود تھا، وہ کب سے ہسپتال آجا رہا تھا اور آیا اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.