Gas Leakage Web ad 1

انسٹا گرام کے لوگو کو ایک دہائی بعد تبدیل کر دیا گیا

0

انسٹاگرام نے برسوں بعد اپنے نام کے لوگو میں تبدیلی کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے سربراہ ایڈم موسری نے ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے نئے لوگو کو پہلے سے زیادہ بہتر اور جدید قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پرانے نام کی سادگی کو بھی برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد انسٹاگرام لوگو کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور سابقہ لوگو دیکھنے میں پرانا محسوس ہونے لگا تھا۔ اب نام کے لیے جس فونٹ کو استعمال کیا گیا ہے اس نے انسٹاگرام کے لفظ کے حروف کو کسی حد تک تبدیل کر دیا ہے۔

آخری بار انسٹاگرام نے لوگو کا ڈیزائن 2016 میں تبدیل کیا تھا اور کلاسک براؤن کیمرے کے ڈیزائن سے رینبو حروف کے ڈیزائن کو اپنایا تھا۔ میٹا کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.