Gas Leakage Web ad 1

روسی وزیر خارجہ نے یوکرین سے فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا

0

روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی ممکن نہیں ہے۔ روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگی صلاحیت بڑھانے والی مغربی حمایت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کریں گے۔

لاروف کے مطابق جنگ بندی طویل مدتی اور پائیدار حل ہونے پر ہی کی جانی چاہیے، فوری طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکا پر روس کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مبینہ امریکی انٹیلی جنس تعاون پر وضاحت طلب کی ہے۔

سرگئی لاروف نے یہ بھی کہا کہ ماسکو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.