Gas Leakage Web ad 1

سائنس دانوں نے نئی قسم کا سیارہ دریافت کر لیا

0

سائنس دان تحقیقات کے ذریعے خلا میں نت نئے سیارے دریافت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نئی قسم کا سیارہ دریافت کیا گیا ہے، جس میں میگما کا ایک دائمی سمندر موجود ہے اور یہ سمندر اپنے اندر گندھک کے وافر ذخائر رکھتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس نئے دریافت ہونے والے سیارے کا نام L 98-59 d ہے، جو زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کیے گئے مشاہدات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 1.6 گنا بڑا ہے اور اس کی فضا میں بڑی مقدار میں ہائیڈروجن سلفائیڈ موجود ہے۔

یہ سیارہ ایک گیس ڈوارف ہو سکتا ہے جو چٹانوں سے بنا ہے اور اس میں ہائیڈروجن پر مشتمل ایٹماسفیئر موجود ہے، یا پھر یہ برف اور گہرے سمندروں والی پانی سے بھری دنیا ہو سکتی ہے۔ تاہم تازہ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ مکمل طور پر ایک مختلف قسم کا سیارہ ہے، جس میں گندھک کے بھاری مالیکیولز پائے جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.