ایشیئن کرکٹ کونسل نے چھٹے ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے حتمی ڈراز کا اعلان کر دیا۔
چھٹا اے سی سی ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 28 اگست سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔ گروپ مرحلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک بار پھر فائنل میں مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے گروپ اے میں عالمی چیمپئن بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چین کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش، میزبان متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ 5 ستمبر کو قومی ویمن ٹیم کا بھارت کے ساتھ ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ چین کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ میچز کے بعد پہلے سیمی فائنل میں 10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ گروپ بی کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں 11 ستمبر کو گروپ بی کی سرفہرست ٹیم اور گروپ اے کی دوسری پوزیشن پر موجود ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔