Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلیے عوام نے حکومت سے فوری اقدامات مانگ لیے

0

پاکستان کو معدنی وسائل کے ذریعے عالمی معدنی قوت بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ عوام نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کے معدنی ذخائر کو بروئے کار لانے اور معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت کو ملک کے وسیع معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی معدنی قوت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس: گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موجود سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور معدنی منصوبوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہریوں کے مطابق معدنی وسائل سے مالا مال ملک کی حیثیت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال معاشی خود انحصاری کے حصول اور عوامی خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے، قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.