Gas Leakage Web ad 1

عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

0

عالمی بینک نے سندھ کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں کے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کو صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتیں ملیں گی۔ یہ فنڈنگ اسٹار واش ون منصوبے کے لیے دی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں بچوں کے قد نہ بڑھنے کی ایک بڑی وجہ غیر محفوظ پانی اور ناقص صفائی ہے۔ اس منصوبے سے دیہی سندھ میں اسٹنٹنگ کی بنیادی وجہ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے سندھ کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.