Gas Leakage Web ad 1

واٹس ایپ میں ٹیکسٹ میسجز کےلیے نیا فیچر، صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا

0

واٹس ایپ آخرکار صارفین کا ایک پرانا مطالبہ پورا کرنے جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اب تک ویو ونس کا فیچر صرف تصاویر اور ویڈیوز کے لیے تھا، لیکن اب کمپنی ٹیکسٹ میسجز کے لیے بھی یہی سہولت لانے پر کام کر رہی ہے۔ یعنی آپ کوئی پیغام بھیجیں گے، سامنے والا اسے صرف ایک بار پڑھ سکے گا اور پھر وہ خود ہی غائب ہو جائے گا۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر پہلی بار اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے دیا تھا، تاکہ نجی چیزیں محفوظ رہیں اور فون کی میموری پر بھی بوجھ نہ پڑے۔

اب ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں ٹیکسٹ کے لیے بھی ویو ونس کا آپشن نظر آیا ہے۔ اس سے آپ پاس ورڈ، کارڈ کی تفصیلات یا کوئی اور حساس بات ایک بار بھیج کر غائب کر سکیں گے۔

ایپ میں پہلے سے ڈس اپیئرنگ میسجز کا آپشن موجود ہے، لیکن وہ پوری چیٹ پر لگتا ہے۔ نیا فیچر صرف ایک مخصوص پیغام کے لیے ہوگا، جو پہلی بار کھولتے ہی ختم ہو جائے گا۔

اس پیغام کو نہ کاپی کیا جا سکے گا، نہ فارورڈ کیا جا سکے گا اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ لیا جا سکے گا۔ فی الحال یہ سہولت صرف بیٹا صارفین کو ملی ہے، عام صارفین کو کب ملے گی، اس بارے میں ابھی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.