ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے ملزم ساجد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں ہے، جبکہ اس پر بنیادی الزام جائے وقوع سے شواہد غائب کرنے کا ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم پہلے ہی جیل میں ہے اور مزید تفتیش کے لیے پولیس کو اس کی تحویل درکار نہیں ہے۔
عدالت نے ان وجوہات کی بنیاد پر ملزم ساجد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔



