Gas Leakage Web ad 1

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: عثمان خان کی شاندار سنچری، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

0

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے سامنے جیت کے لیے 338 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عمان کے العمرات میں کھیلے جا رہے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 337 رنز بنا دیے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار سنچری بنائی، انہوں نے 107 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ عبدالقادر نے بھی 80 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی۔

کپتان فرحان یوسف نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 60 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹوٹل کو مزید مستحکم کیا۔

اب بھارت کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 338 رنز بنانے ہوں گے۔

یاد رہے پاکستان اس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، اور گروپ میچ میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.