Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی انہوں نے اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور اب اس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاح کے بعد قیدیوں کو اس جیل میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ممکنہ منتقلی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو اس جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اب اس کے افتتاح اور قیدیوں کی منتقلی کے مراحل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.