Gas Leakage Web ad 1

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو خریدنے والے افراد کی جانب سے اسکرین متاثر ہونیکی شکایات

0

ایپل کا نیا فولڈ ایبل آئی فون ڈو کمپنی کا اب تک کا مہنگا ترین اسمارٹ فون ہے، تاہم مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد بعض صارفین نے اس کی اسکرین پر لائنیں نمودار ہونے اور ڈسپلے ٹوٹنے کی شکایات کی ہیں۔ ایپل نے بھی اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے متاثر ہونے والے آئی فون ڈو کے یونٹس کی تعداد بہت کم ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے ابتدائی شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئی تھیں، جہاں صارفین نے اپنے نئے فون کی اسکرین میں خرابیوں کی نشاندہی کی۔
بھارت: خلیج بنگال کا طوفان ’ارنب‘ مزید شدت اختیار کرگیا، ہزاروں افراد کی نقل مکانی
واضح رہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 23 اکتوبر کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے بتایا تھا کہ اس کے آئی فون ڈو کی اسکرین پر خریداری کے محض 6 گھنٹے بعد ہی لائنیں نمودار ہوگئی تھیں۔

صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کو نیا فون دکھا رہا تھا کہ اسی دوران اسکرین کے آدھے حصے پر ایک سفید پٹی نمودار ہوگئی۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ فون کو بار بار بند اور کھولنے کے دوران اسکرین سے ٹوٹنے کی آواز بھی آنے لگی۔ تاہم خوش قسمتی سے ایپل نے فوری طور پر اس کا فون تبدیل کردیا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں بھی بعض صارفین کو اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب ایپل نے تصدیق کی ہے کہ کچھ ڈیوائسز ڈسپلے میں خرابی کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، وہ آئی فون ڈو کے چند یونٹس کے اندرونی ڈسپلے میں سامنے آنے والے مسئلے سے آگاہ ہے، اور جن صارفین کو اسکرین سے متعلق مسائل کا سامنا ہے، وہ فون تبدیل کروانے کے لیے کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا خیال ہے کہ متاثرہ فونز میں یہ مسئلہ تیزی سے استعمال کیے جانے کے باعث پیدا ہوا، جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے موصول ہونے والا فیڈ بیک مجموعی طور پر بہت اچھا ہے۔

ادھر نئے فولڈ ایبل آئی فون کی مانگ بھی خاصی زیادہ ہے اور یہ فروخت کے لیے پیش ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فون کی نئی شپمنٹ جنوری 2027 سے پہلے دستیاب نہیں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.