کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد شرح سود ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردی گئی ہے۔
صائم ایوب قومی اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان ون ڈے ٹیم میں شامل
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مہنگائی پر اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



