Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہو سکا

0

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے، جبکہ صوبے کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی کابینہ نے یونین کونسلز کے ناموں سے متعلق محکمہ بلدیات کی جانب سے پیش کی گئی سمری منظور کرلی ہے۔
علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع
وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے تحت انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو تین تاریخیں تجویز کی تھیں۔ ان تجاویز کے مطابق بلدیاتی انتخابات 4 اپریل، 11 اپریل یا 18 اپریل کو کرائے جاسکتے ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نومبر اور دسمبر سموگ کے مہینے ہیں، اس لیے ان مہینوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جبکہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے بعد انتخابات کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.