مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف غیر معمولی کامیابی، محسن نقوی ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے
رپورٹ کے مطابق، اس اہم ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان شریک ہوں گے۔ ترکیے کی نمائندگی ترک انٹیلی جنس کے سربراہ کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔



