Gas Leakage Web ad 1

مری: شادی میں شرکت سے واپسی پر گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

0

مری میں گاڑی کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مری کے علاقے بڑوھا لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
صبح یا رات ، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کس وقت چہل قدمی کرنا بہترین ہوتا ہے؟
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ ارشد، 35 سالہ نگہت، 17 سالہ لائبہ، 10 سالہ طیب محمود، 7 سالہ رائمہ نور، 4 سالہ کاشان اور ڈیڑھ سالہ آئمہ نور کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے، جو قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.