اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سید حیدر شاہ سابق مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے، جو اب سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔
ڈی سی پشاور نے اسکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ سے زائد کے امدادی چیک تقسیم کردیے
سید حیدر شاہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیں گے۔
سید حیدر شاہ کو سفارت کاری اور بین الاقوامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جبکہ ان کی تقرری کے حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔



