ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے دیر کالونی اسکول واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے پورا دن غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گزارا اور شہید بچوں کے والدین میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور محکمہ ریونیو کے حکام بھی موجود تھے۔
فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں: سیمی راحیل
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ وہ لواحقین جو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے دیگر اضلاع میں گئے ہوئے ہیں، انہیں واپسی پر امدادی چیک فراہم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں زخمی بچوں کی فہرستوں کی تصدیق کر رہی ہیں تاکہ تمام زخمی بچوں کو بھی ایک دن کے اندر مالی امداد فراہم کی جا سکے۔



