Gas Leakage Web ad 1

سندھ: جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنے کا فیصلہ

0

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں جامعات کو زیادہ گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرتا ہے۔ اس وقت صوبے کی جامعات کو 44 ارب 460 ملین روپے کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔
ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل، پاکستانی فری لانسرز نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کمالیا
انہوں نے کہا کہ نئے کیمپسز کے قیام کے لیے جامع پالیسی اور واضح معیارات وضع کیے جائیں تاکہ تعلیمی اور مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا سکیں۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائس چانسلرز نے حقِ معلومات کے قانون کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق بعض اوقات ایسی معلومات طلب کی جاتی ہیں جن کا عوامی مفاد سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ جامعات کے لیے پنشن کے واجبات ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ مالی بوجھ کم کرنے کے لیے غیر ضروری بھرتیوں، بالخصوص غیر تدریسی شعبوں میں بھرتیوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.