Gas Leakage Web ad 1

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد پر قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔
لاہور میں جعلی لون ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔ دورے کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

انتونیو گوتریس کو پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ابتدائی وارننگ نظام میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.