فرانس کے واحد جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال میں آگ بھڑک اٹھی۔

فرانسیسی بحریہ نے پیر کو اعلان کیا کہ بحری اڈے پر موجود جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال میں صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بحری اڈے پر پیش آیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
حکام کے مطابق آگ جہاز کے ایک ٹیکنیکل روم میں گیس کٹنگ کے دوران لگی، جس پر ایک گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور آگ سے جوہری تنصیبات بھی متاثر نہیں ہوئیں۔
فرانسیسی بحریہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ گیس کٹر کے ذریعے کٹنگ کے کام کے دوران لگی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق جہاز مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے بعد جولائی میں فرانس واپس پہنچا تھا اور طیارہ بردار بحری جہاز کو دیکھ بھال کے لیے ملک کی فوجی بندرگاہ پر لایا گیا تھا۔



