Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا

0

بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قاسم زمان نیازی کو گزشتہ روز راولپنڈی میں گورکھپور، اڈیالہ روڈ سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزموں کی گرفتاریوں پر پابندی عائد کردی
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے قاسم زمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی سیاسی بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے آنے والے قاسم زمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا تشویشناک شکل اختیار کرچکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.