Gas Leakage Web ad 1

وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

0

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور سپریم کورٹ کا 21 اگست 2024 کا فیصلہ بیان کردہ حدود تک کالعدم قرار دے دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا عدم تعاون، ہر ماہ 35 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گیس چوری
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا سابقہ نظرثانی فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا۔ مونال کیس میں عدالتی اختیار کی حدود سے تجاوز کے باعث سنگین ناانصافی ہوئی، کیونکہ متاثرہ فریقوں کو مؤثر سماعت کا موقع دیے بغیر ان کے حقوق کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت نے مزید کہا کہ اعلیٰ ترین عدالت کا فیصلہ بھی صرف حتمی ہونے کی بنیاد پر برقرار نہیں رکھا جاسکتا، اگر متاثرہ افراد کو سنے بغیر فیصلہ کیا گیا ہو۔ عدالت کے مطابق سپریم کورٹ کو متعلقہ حالات میں مونال کیس کی سماعت سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.