اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان نے حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔
واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت قراردادوں پر عمل درآمد سے انکار کرکے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد منظم شکل اختیار کرچکا ہے۔
پاکستانی فرسٹ سیکرٹری نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔



