پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 2026-27 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی، جبکہ گیس کے نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد بڑھ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں ہر ماہ اوسطاً 35 کروڑ 78 لاکھ روپے اور روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے۔
جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس چوری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب کرک کے گاؤں نشپا کے قریب گیس پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔



