Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کے اہلخانہ کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہری کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا عدم تعاون، ہر ماہ 35 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گیس چوری
اس موقع پر وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ رہائش دینے کا بھی اعلان کیا۔

شہباز شریف نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے فی خاندان ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالی معاونت دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کاشف عمر سمیت جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کے خاندانوں سے براہ راست رابطہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.