وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد منانے کے لیے پیش رفت مریم نواز کی جانب سے ہی ہوتی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے، جس دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر گفتگو کی۔
امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کردیں
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ وہ اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتے، بلکہ دونوں کے درمیان ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں، ان کے 3 بچے ہیں اور ان سے نواسے بھی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنے کیونکہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو احتراماً کھڑا ہونا پڑتا ہے، اس لیے وہ کیوں کھڑے ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے حوالے سے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور ایسی صورتحال میں مریم نواز کی جانب سے ہی صلح کے لیے پیش رفت کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ اسے چھپا دو، سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور اس کی طبیعت خراب ہوجائے گی۔



