Gas Leakage Web ad 1

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

0

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف فوری ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.