شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی گئی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔
بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ، ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔



