Gas Leakage Web ad 1

15 ستمبر سے اب تک کے75 لاکھ سے زائد شہریوں کا فیول ریلیف سکیم سے مستفید ہونا باعث اطمینان ہے: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے بتایا کہ اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے شہری فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے اب تک 75 لاکھ سے زائد شہریوں کا ریلیف اسکیم سے مستفید ہونا باعث اطمینان ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2027کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
شہباز شریف نے فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد میں پوری حکومتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم حکومتی مشینری کے مؤثر، مربوط تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی بہترین مثال ہے۔ وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر آئی ٹی، وزیر اطلاعات، وزیر اقتصادی امور، وزیر خزانہ اور اوگرا کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کے ذریعے تیار ہونے والا مستحکم ڈیٹا بیس مستقبل میں بھی شہریوں کی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو فیول سبسڈی اسکیم کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹرول سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 75 لاکھ سے زائد شہری اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔ سبسڈی کے جاری کیے گئے ایک کروڑ 22 لاکھ ٹوکنز میں سے ایک کروڑ 3 لاکھ ٹوکنز استعمال ہوچکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق 15 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ اسکیم اب تیسرے ہفتے میں داخل ہورہی ہے، جبکہ پہلی اور دوسری مرتبہ فیول سبسڈی حاصل کرنے والے شہری اگلے ہفتے بھی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔ ملک بھر کے 129 اضلاع میں پٹرول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام پٹرول پمپس شہریوں کو فیول سبسڈی اسکیم کے تحت سہولت فراہم کررہے ہیں۔ شہریوں اور پٹرول پمپس مالکان کی رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے فعال کال سینٹر بھی قائم ہے، جبکہ وزیراعظم آفس کا پبلک افیئرز یونٹ اور عوامی نمائندے شہریوں کی رجسٹریشن میں معاونت کررہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.