آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جانے والا یہ ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جبکہ 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں ایک سے زائد مقابلے متوقع ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا گروپ مرحلے میں پہلا مقابلہ 10 اکتوبر کو ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر ون شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔
2 سے 6 اکتوبر تک سپر سیریز کی ٹاپ ٹیم اور فروری 2027 ورلڈکپ کوالیفائر کی فاتح ٹیم گروپ اے اور گروپ بی میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
12 ٹیموں پر مشتمل دونوں گروپس کی ٹاپ 6 ٹیمیں اور ساتویں بہترین ٹیم سپر سیون مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر سیون میں پہنچتی ہیں تو دونوں کے درمیان دوسرا مقابلہ 7 نومبر کو ہوگا۔
ورلڈکپ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔



