Gas Leakage Web ad 1

امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ

0

ایک طرف امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر انتہائی نازک اور حساس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، تو دوسری جانب امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی مسلسل بڑھا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا 4 ہزار سے زائد میرینز اور سیلرز پر مشتمل مزید گروپ مشرق وسطیٰ روانہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ آئندہ فوجی کارروائیوں کے لیے امریکی بحری طاقت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
15 ستمبر سے اب تک کے75 لاکھ سے زائد شہریوں کا فیول ریلیف سکیم سے مستفید ہونا باعث اطمینان ہے: وزیراعظم
رپورٹ کے مطابق نومبر میں مشرق وسطیٰ میں 3 امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز کی تعیناتی متوقع ہے، جن کے ساتھ تقریباً 20 ہزار اہلکار بھی تعینات ہوسکتے ہیں۔ امریکی بحری گروپس میں 150 تک لڑاکا طیارے اور متعدد ڈسٹرائرز شامل ہوں گے۔

دوسری جانب قطر اور پاکستان کی ثالثی کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان تجاویز کے تبادلے کے باوجود دونوں ممالک میں شدید عدم اعتماد اور بنیادی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث اب تک کوئی بڑا بریک تھرو سامنے نہیں آسکا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بالواسطہ رابطوں کے بعد تہران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے 7 روزہ پلان پیش کیا تھا، تاہم واشنگٹن نے شرط رکھی کہ ایران پہلے اپنے جوہری پروگرام اور سیکیورٹی ضمانتوں کے معاملے پر ٹھوس پیش رفت کرے۔

اب امریکا نے ایرانی وفد کو نیویارک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جسے انتہائی تشویشناک پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.