Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ مذاکرات، مہنگائی پرقابو پانے کیلئے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز

0

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ متعدد اجلاسوں میں ملکی معاشی اعدادوشمار اور مستقبل کے تخمینوں سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے، روپیہ مستحکم ہے اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے۔ حکومت کا 4 فیصد معاشی نمو کا ہدف بھی برقرار رہے گا اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باعث معاشی آؤٹ لک پر اثر نہ پڑنے کی توقع ہے۔
اماراتی پرواز واقعے میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ کی دھمکی
تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسچینج ریٹ اور شرح سود کے معاملے پر اختلاف موجود ہے۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود کو سخت رکھا جائے، جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کے بعد مہنگائی میں بتدریج کمی متوقع ہے۔

جیو نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق اب تک ہونے والی متعدد ملاقاتوں میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات 34 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 45.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ رواں مالی سال درآمدات 69 سے 70 ارب ڈالر رہنے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 سے 3 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل رہنے کی صورت میں مہنگائی 7.5 فیصد تک جاسکتی ہے، جبکہ تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کی صورت میں مہنگائی 8.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روپے کا استحکام درآمدی مہنگائی کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بریفنگ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث بیرونی شعبہ مستحکم رہنے کی توقع ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ خوراک کی مقامی پیداوار کے باعث درآمدی بل محدود رہنے کی توقع ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باوجود حکومت نے 4 فیصد معاشی نمو کا ہدف برقرار رکھا ہے، تاہم مہنگے تیل اور سپلائی میں رکاوٹوں کو معیشت کے لیے خطرات قرار دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.