پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں وہ 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں سوار ہوکر آئے۔ ان کے ہمراہ کنٹینر میں صوبائی وزیر مینا خان، شفیع جان اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی،عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پی ٹی آئی کے مطابق یہ کنٹینر 4 اکتوبر کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہونے والے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کیا۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 500 میٹر ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعے کو پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں چندہ اکٹھا کریں گے، جس کے لیے وہ شام 4 بجے صوبائی سیکریٹریٹ میں موجود ہوں گے۔



