وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے سوال کو قبل از وقت قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کی ناکامی واضح ہے اور صوبائی حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام رہی ہے۔ این ایف سی کے تحت ہر سال دہشت گردی کے تدارک کے لیے فنڈز دیے جاتے ہیں، اس کے باوجود خیبرپختونخوا میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان سمیت دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے ہیں۔
این ایچ اے کے جاری ومجوزہ منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دیدی گئی
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے نہ کچھ کیا ہے اور نہ ہی کچھ کرنا چاہتی ہے۔ سیاست اتنی اہم نہیں کہ اسے لوگوں کی زندگیوں پر ترجیح دی جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت سیاست ترک کرکے ان علاقوں میں جائے جہاں لاشیں گر رہی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر بہت کمزور ہوچکی ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہیں کہ لانگ مارچ کرسکیں۔



