علیمہ خان کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ تین (3 ایم پی او) کے تحت گرفتار کرکے 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کی تاریخ سے 30 روز کے لیے علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور کے سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں رکھا جائے گا۔