فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی پاورس کے وفد نے ملاقات کی، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی ٹیکنالوجی میں ابھرتے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملکی صنعتی شعبے میں بہتری، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ 9.5 فیصد،سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کمپنی پاورس کے وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وفد کی ملاقات میں فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔