وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کو فیول سبسڈی کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کے لیے پیٹرول پمپس پر سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔
پاور سیکٹر میں نقائص، وفاقی وزیر توانائی نے اپنے ہی محکمے کی کارکردگی کا پول کھول دیا
وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل ریلیف اسکیم کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں خلیجی ممالک کی صورتحال، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے پیٹرول پمپس پر سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت ڈیسک پر اسکیم کے مستحق شہریوں کی مکمل رہنمائی کی جائے۔ متعلقہ حکام کو اسکیم سے متعلق کسی بھی قسم کی آگاہی کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں اسکیم کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔ فیول سبسڈی کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ کامیاب رجسٹریشنز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی حکومتیں بھی بھرپور تعاون کررہی ہیں۔