Gas Leakage Web ad 1

سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

0

سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول سبسڈی ، وزیراعظم کی عوام کی آسانی کیلئےسہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
ذیشان نقوی کے مطابق پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ نہیں کھیلا اور میچ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی دو ٹوک اور واضح پالیسی ہے۔

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

ذیشان نقوی نے بتایا کہ سمرقند میں 46ویں ورلڈ چیس اولمپیاڈ کھیلا جا رہا ہے، جہاں ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان اور اسرائیل کا مقابلہ شیڈول تھا۔

انہوں نے کہا کہ سمرقند اولمپیاڈ میں 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں اوپن اور ویمنز سیکشنز میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.