ملکی صنعتی شعبے سے حوصلہ افزا خبر سامنے آگئی، جولائی 2026 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ریسرچ رپورٹ کے مطابق جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم جولائی میں صنعتی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی۔
پاکستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری میں اہم ادارے کا سرکاری افسر ملوث ہے ،طلال چوہدری
اعداد و شمار کے مطابق ٹوبیکو، فرنیچر، ملبوسات اور پیپر اینڈ بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ٹوبیکو کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 83 فیصد جبکہ فرنیچر کی پیداوار میں 88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ملبوسات کی پیداوار میں 44 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 27.5 فیصد اضافہ ہوا۔