Gas Leakage Web ad 1

پاور سیکٹر میں نقائص، وفاقی وزیر توانائی نے اپنے ہی محکمے کی کارکردگی کا پول کھول دیا

0

پاور سیکٹر میں نقائص کے معاملے پر وفاقی وزیر توانائی نے اپنے ہی محکمے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

محمد ادریس کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، جس میں پاور سیکٹر کے نقائص اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر توانائی نے اہم انکشافات کیے۔
پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا
وفاقی وزیر توانائی نے اجلاس میں اپنے ہی محکمے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت کے ذریعے لوڈ کم لکھنے سے بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ بجلی کا عملہ رشوت لے کر کم لوڈ لکھواتا ہے، مرغیاں کھاتا ہے اور یوں پورے سسٹم کا ستیاناس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ نوٹس میں لوڈ کی درست نشاندہی نہ ہونے کے باعث سسٹم پر توقع سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے، جس سے پاور سیکٹر کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.