وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی حکومت نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر منافع کی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے۔ مالی سال 2024-25 میں منافع کی شرح 12.46 فیصد مقرر تھی۔
ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی
مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر 12.05 فیصد سالانہ منافع کی شرح نافذ ہوگی۔ یہ شرح تمام سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز کے بیلنس پر متعلقہ مالی سال کے لیے منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات دونوں وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔
واضح رہے کہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ دراصل سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی جانب سے ایک لازمی بچت کی اسکیم ہے، جس میں ہر ماہ تنخواہوں سے ایک مخصوص رقم کاٹ لی جاتی ہے۔ یہ رقم حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کے نام سے جمع ہوتی رہتی ہے اور اس پر سالانہ بنیاد پر منافع بھی دیا جاتا ہے۔