ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے جبکہ لاہور میں پیاز 200 سے 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پشاور میں پیاز کی قیمت فی کلو 280 سے 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے
پشاور میں 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے ہے۔
لاہور میں سبزیوں، پھلوں، دالوں، گوشت اور چکن کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔
لاہور میں ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مٹن بازار میں 3200 سے 3500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چکن، انڈے، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔