Gas Leakage Web ad 1

مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد: وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس لینا نامناسب ہے، 90 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہے تو باقی 10 فیصد کا کیوں نہیں؟
پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی
وزیر صحت نے پمز انتظامیہ سے مریضوں سے فیس وصولی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان پر اظہار برہمی کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پمز انتظامیہ سے 10 فیصد فیس وصولی سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات مانگی تھیں۔ فیس ادا کرنے والے 10 فیصد مریض پمز کے بارے میں باتیں کرتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پمز کے 100 فیصد مریضوں کے مفت علاج کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.